بدھ,  11 نومبر 2026ء
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور(روشن پاکستان نیوز)  ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے گئے۔

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کی۔

وفاقی آئینی عدالت نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی پشاور کی اپیل مسترد کردی، خاتون ٹیچر کے حق میں فیصلہ برقرار

سماعت کے دوران عدالت نے معزول وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری  دوبارہ جاری کیے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 نومبرتک ملتوی کردی۔

مزید خبریں