بدھ,  11 نومبر 2026ء
کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا

کولکتا(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے شہر کولکتا سے ممبئی جانے والی ائیر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی موصول ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرانڈیا کی پرواز مسافروں کو لے کر کولکتا سے ممبئی جانے کیلئے تیار تھی کہ  پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی ملی۔

ائیر انڈیا طیارہ حادثہ دانستہ طور پر کیا گیا، امریکی جریدے کے تہلکہ خیز انکشافات

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرنے سے قبل طیارے کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا دھمکی آمیز نوٹ بھی ملا جس پرپائلٹ نے فوراً ائیر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو ائیرپورٹ کے رن وے پر الگ تھلگ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال کر طیارے کی تلاشی لی جارہی ہے۔

مزید خبریں