واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بحری ناکہ بندی کے حوالے سے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف ٹاسک فورس آئرن گیٹ مکمل طور پر فعال اور نافذ العمل ہے۔
امریکی صدر نے کہا تاریخ کے سب سے بڑے بحری محاصرے کے باعث ایران میں بہت کم چیزیں داخل ہورہی ہیں اور بہت کم چیزیں باہر نکل رہی ہیں۔
ٹرمپ کے بغیر الیکشن کی تیاری، جے ڈی وینس نے اپنی الگ سیاسی شناخت بنانے کی کوشش شروع کردی
ادھر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےایران کی شرائط غیرحقیقت پسندانہ قراردیدیں، کہا ایران سے مذاکرات میں بریک تھرو کے قریب نہیں۔











