مسقط(روشن پاکستان نیوز) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان خطے کو ریل نیٹ ورک کے ذریعے آپس میں جوڑنے کے لیے تاریخی جی سی سی ریلوے معاہدہ پر 8 نومبر کو باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رکن ممالک کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ یہ میگا پروجیکٹ 2030 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
سعودی عرب میں پیپلزپارٹی ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے زیرِ اہتمام اجلاس
رپورٹس کے مطابق ریلوے معاہدہ خلیجی ممالک (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، بحرین، اور کویت) کے درمیان اقتصادی انضمام، باہمی تجارت اور سفری سہولتوں میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
یہ پروجیکٹ دسمبر 2030 تک مکمل طور پر فعال ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس تاریخ سے قبل پڑوسی ممالک کے درمیان مکمل ہونے والے سرحد پار حصوں کو مکمل فعال کیا جاسکتا ہے۔
اس ریلوے لائن کے فعال ہونے سے خطے میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب آئے گا اور مسافروں کے ساتھ ساتھ مال برداری کے نظام کو بھی بے پناہ فروغ ملے گا۔











