بدھ,  04 نومبر 2026ء
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے، جیل میں چہل قدمی کے دوران چکر آنےسےگر پڑے: وکیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کوٹ لکھپت  جیل میں قید پی ٹی آئی  رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت  ناساز  ہے۔

ان کے وکیل بیرسٹر تیمور کے مطابق  محمود قریشی کی طبیعت ٹھیک نہیں اور  بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے گر پڑے۔

این اے 168 ضمنی انتخاب، ن لیگی امیدوار منیراقبال چنڑ کی واضح برتری

 بیرسٹر تیمور کے مطابق شاہ محمود قریشی کےگھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لےکر اسپتال بھجوائے ہیں۔

بیرسٹر تیمورکا کہنا ہےکہ شاہ محمود قریشی کے سی ٹی سکین اور  علاج معالجےکی درخواست دائرکر  رہے ہیں۔

مزید خبریں