اتوار,  01 نومبر 2026ء
بجلی مال غنیمت نہیں، شہری بل ادا کریں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بجلی مال غنیمت نہیں، شہری بل ادا کریں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے شہری بجلی کےبل ادا کریں ایک منٹ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، بل ادا کرنے کے بعد اگر لوڈشیڈنگ ہوگی تو میں ذمہ دار ہوں گا، جہاں لوسز ہوں گے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے، لاسز پرفیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی بجلی بند کریں گے، غیر قانونی افغانیوں کو واپس جانا ہوگا، تجاوزات کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

13 سال کا گند 3 ماہ میں صاف کریں گے،فیصل کریم کنڈی

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہو یا اس کا مبینہ فرنٹ مین کرپشن  میں جو بھی ملوث ہوگا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ جس پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کسی کوکوئی معافی نہیں ملے گی۔

مزید خبریں