اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری جنرل جاوید اختر چوہدری کا اسلام آباد پریس کلب میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر اینکرز معین اختر اور کوثر علی نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے نوجوان رہنما علی اکبر باگورو نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
یہ ملاقات میڈیا سے وابستہ شخصیات اور سیاسی نمائندوں کے درمیان گرم جوشی، باہمی احترام اور خوشگوار تعلقات کی عکاس تھی











