جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
صدارتی انتخاب، ایم کیو ایم آصف زرداری کی حمایت پر رضامند

کراچی (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کو قریب لانے کی کوشش کامیاب ہوگئی۔

منگل کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی پی کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کے ٹیلی فونک رابطے سے آگاہ کیا جس کے بعد صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور ایم کیو ایم نے صدارتی انتخاب میں انہیں ووٹ دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا ہے کہ پی پی نے بھی ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم پر تعاون کی مثبت یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News