پیر,  12 اکتوبر 2026ء
سحر کامران کا قومی اسمبلی کے بین الاقوامی دوروں اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے قومی اسمبلی کے بین الاقوامی پارلیمانی دوروں، اجلاسوں اور وفود کی سرگرمیوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے باضابطہ طور پر تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
سحر کامران نے قومی اسمبلی کے قواعد کے رول 80 کے تحت حقِ معلومات استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں، دوروں، وفود اور ملاقاتوں کی تاریخ وار تفصیلات، مقامات، مقاصد اور شرکاء کے نام فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ہر دورے کے فضائی ٹکٹ، رہائش، یومیہ الاؤنس اور دیگر اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

انہوں نے مزید استفسار کیا ہے کہ ارکانِ قومی اسمبلی کو بین الاقوامی پارلیمانی سرگرمیوں کے لیے منتخب کرنے کا معیار اور طریقۂ کار کیا ہے اور کیا انتخاب میں سینیارٹی، پارلیمانی تجربے، متعلقہ مہارت اور قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

سحر کامران کو دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کر لیا گیا

سحر کامران کے مطابق شفافیت اور تمام ارکان کو مساوی مواقع فراہم کرنا پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور عوامی اعتماد میں اضافے کے لیے ضروری ہے۔

مزید خبریں