منگل,  06 اکتوبر 2026ء
جو کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی وہ بھارت کا ویزا لے کر دکھائیں: شان شاہد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شان شاہد نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں انڈسٹری سمیت بھارت میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کے حوالے سے بات کی۔

سینئر اداکار نے کہا کہ کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی، ویزا لے کر دکھائیں باؤنڈریز نظر آجائیں گی، وہاں جا کر ناچنے گانے سمیت جو بھی کرتے رہے ہیں میں ان کو کچھ نہیں کہتا یہ ان کی زندگی ہے جیسا چاہے کریں۔

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے ہر مہینے ساڑھے 3 سو ایکٹربن کر نکلتے ہیں وہ پاکستان سے کیوں لیں گے؟

شان شاہد کا مزید کہنا تھا کہ ایک کشمیری بن کر اگر آپ تھوڑی دیر کیلئے سوچیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، مودی سرکار مسلمانوں کے ساتھ کتنا ظلم کررہی ہے سب ویڈیوز موجود ہیں۔

مزید خبریں