هفته,  03 اکتوبر 2026ء
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشین گیمز ہاکی کے برانز میڈل میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستان نے 2-2 کی برابری کے بعد آخری کوارٹر میں 3 گول داغ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

کاواساکی جوکو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی کوریا نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی۔ کوریا کے لی گینگ سان نے 12ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل مقابلہ برابر کردیا۔ عبدالرحمان نے 30ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 کردیا، اور ہاف ٹائم تک مقابلہ برابر رہا۔

تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے ایک بار پھر برتری حاصل کی۔ پارک چیولین نے 36ویں منٹ کے قریب گول کرکے کوریا کو 2-1 سے آگے کردیا، تاہم پاکستان نے فوری جوابی حملہ کرتے ہوئے 45ویں منٹ میں غضنفر علی کے گول کی بدولت اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آخری کوارٹر میں گرین شرٹس نے کھیل کا رخ ہی بدل دیا۔ رانا وحید نے 52ویں اور 54ویں منٹ میں لگاتار 2 گول کرکے پاکستان کو 4-2 کی فیصلہ کن برتری دلائی۔

جنوبی کوریا نے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان نے دفاعی دباؤ برقرار رکھا۔ میچ کے آخری منٹ میں حنان شاہد نے گول کرکے پاکستان کی برتری 5-3 کردی اور فتح پر مہر ثبت کردی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 جبکہ عبدالرحمان، غضنفر علی اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز ہاکی میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

مزید خبریں