اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ میاں بیوی میں جھگڑے پر منانے کی پیشرفت مریم کی طرف سے ہی ہوتی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر حال ہی میں یوٹیوب چینل ٹاک شاک میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
جہاز پر تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کا کرارا جواب
ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ میں اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتا، میرا اور مریم کا ادب ، احترام اور عزت کا رشتہ ہے، ہماری شادی کو 35 سال ہوچکے ہیں ، ہمارے 3 بچے اور ان سے نواسے بھی ہیں، میں اسی لیے کابینہ کا حصہ نہیں بنا کیوں کہ جب وزیر اعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے، میں کیوں اٹھوں؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جھگڑے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں اور اس صورتحال میں مریم نواز کی جانب سے ہی پیش رفت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ چھپادو سارا صفدر ہی کھا جائے گا اور طبیعت خراب ہوجائے گی۔











