راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پشاور موٹر وے ایم ون 5 روز کی بندش کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 14، ہکلہ تا کنڈل پر بحالی کا کام بدستور جاری ہے، موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والا لوپ (رابطہ سڑک) پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ون کے ذریعے اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک برہان انٹرچینج سے آؤٹ ہو کر بذریعہ جی ٹی روڈ حسن ابدال سے دوبارہ ہزارہ ایکسپریس وے کو جھاری کس انٹرچینج سے جوائن کر سکتی ہے۔
جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے، جب کہ پشاور موٹر وے ایم ون کے کچھ انٹرچینج پر بحالی کا کام جاری ہے۔











