کابل(محب) افغانستان کے ہندوکش ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی نقاط 36.53 ڈگری شمالی عرض بلد اور 70.88 ڈگری مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے۔
ایرانی دارالحکومت تہران کے مشرقی علاقے میں 3 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ
زلزلہ 22 ستمبر کو شام 4 بج کر 30 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ہندوکش کا خطہ زلزلہ خیزی کے حوالے سے فعال علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس خطے میں گہرے زلزلے بھی آتے ہیں۔











