لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس آتشزدگی کیس میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے 21 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
ان ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ، کامران خان، محمد اویس اور دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے سانحہ پر مشتعل ہجوم نے لاہور کے جناح ہاؤس میں گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ اسے آگ لگا دی اور قیمتی سامان بھی لے اڑے۔