اتوار,  13  ستمبر 2026ء
موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ باؤنڈ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے، ایف ڈبلیو او کی جانب سے متاثرہ حصے میں پیچ ورک شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق مرمتی کام کے باعث دوسری اور تیسری لین تقریباً 200 سے 250 میٹر تک بند کردی گئی ہیں، اس دوران سڑک کی تعمیر، مرحلہ وار بھرائی اور مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی : موٹروے ایم ٹو پر خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

مسافروں کی حفاظت کے لیے متاثرہ مقام پر کونز اور ڈائیورژن بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام کے مقام پر رفتار کم رکھیں اور احتیاط سے سفر کریں۔

مزید خبریں