منگل,  01  ستمبر 2026ء
راولپنڈی: پولیس اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)  سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر پولیس اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ آر اے بازار کے علاقے میں خود کو پولیس اہلکاروں کا ٹاؤٹ ظاہر کرکے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امیر بادشاہ عرف ہیرو اور حفیظ خان عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے بھتے کی مد میں وصول کی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ سابق ایس ایچ او آر اے بازار سجاد خان کی مبینہ پشت پناہی میں علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ گزشتہ روز سابق ایس ایچ او آر اے بازار کو معطل کرکے کلوز لائن کیا گیا تھا، جبکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔

دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں، جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں