اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز سانحے پر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کر کےکارروائی کرنےکی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز واقعے پر لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ
وزیر اعظم نے کمیٹی کی نشاندہی پر 8 افراد کو فوری معطل کر کے کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق ان 8 افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر شامل ہیں۔











