لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں جنرل میڈیکل کونسل (جی ایم سی) کے تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 40 فیصد ڈاکٹر ہفتے میں کم از کم ایک بار مریضوں کو مطلوبہ معیار کی طبی نگہداشت فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جبکہ جنرل پریکٹیشنرز میں یہ شرح 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی بڑی وجوہات عملے کی کمی، مریضوں کی بڑھتی تعداد، صحت کے نظام پر بڑھتا دباؤ اور ٹیسٹ و علاج میں تاخیر ہیں۔ GMC نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مریضوں کو محفوظ اور معیاری علاج کی فراہمی مزید متاثر ہوسکتی ہے۔
برطانیہ کا 15 لاکھ نئے گھروں کا ہدف، حکومت کو مشکلات کا سامنا
سروے کے مطابق ملازمت چھوڑنے پر غور کرنے والے ڈاکٹروں کی شرح بھی 2024 میں 19 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 22 فیصد ہوگئی، جو NHS کو درپیش افرادی قوت کے بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔











