هفته,  23 نومبر 2024ء
اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ،دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اکبر ایس بابر نےپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو 5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے، شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کا نیا سیاہ باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 8 لاکھ 50 ہزار میں سے 940 ممبران نے ووٹ ڈالے، تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے 0.11 فیصد ممبران نے ووٹ دیا، اب آپ بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے مانیں؟

مزید خبریں