اتوار,  16  اگست 2026ء
جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف آج کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھر نےکا اعلان

کراچی(روشن پاکستان نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان  کیا ہے، دھرنے کا 15 روز کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا۔

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ایلیٹ کلاس ٹیکس نہیں دیتی، غریب آدمی پس رہا ہے، مراعات یافتہ طبقہ سب کچھ فری لے جاتا ہے، آئی پی پیز کے مالکان کی آمدنی سے ٹیکس وصول ہی نہیں کیا جا رہا۔

کراچی پریس کلب کے باہر ورکنگ جرنلسٹس فورم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا

ایک بیان میں منعم ظفر نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ وصول کرچکی ہے۔ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکام حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

لاہور میں بھی جماعت اسلامی کے زیر انتظام پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج دھرنا چیئرنگ کراس مال روڈ پر دیا جائے گا۔

مزید خبریں