هفته,  15  اگست 2026ء
حضرت بری امام سرکارؒ کا عرس اصل تاریخوں کے مطابق ہی ہونا چاہیے، سجادہ نشین پیر سید محمد علی گیلانی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): دربار حضرت بری امام سرکارؒ کے سجادہ نشین پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا ہے کہ ان کا ایسے عرس سے کوئی تعلق نہیں جو حضرت بری امام سرکارؒ کے عرس کی اصل تاریخوں سے ہٹ کر منعقد کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر سید محمد علی گیلانی نے کہا کہ حضرت بری امام سرکارؒ کا اصل عرس مبارک مئی 2026 میں ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ طور پر اصل تاریخوں سے ہٹ کر منعقد کیے جانے والے عرس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے، کیونکہ اولیائے کرام کی تاریخ اور مذہبی روایات میں تبدیلی ایک معمولی معاملہ نہیں۔

سجادہ نشین بری امام نے کہا کہ مذہبی معاملات کے حوالے سے قانون اور روایات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے، لہٰذا ریاست اس معاملے پر نظرِ ثانی کرے اور اصل تاریخوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت بری امام سرکارؒ سے عقیدت رکھنے والے تمام افراد اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد و آلِ محمد ﷺ کے صدقے وطنِ عزیز کی حفاظت فرمائے۔

پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد۔

مزید خبریں