بدھ,  12  اگست 2026ء
پی آر سی ایس کا عالمی یوتھ اور انسانی قانون ڈے پر نوجوانوں کو انسانیت کے لیے کردار ادا کرنے کی دعوت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ہلالِ احمر سوسائٹی (PRCS) نے نیشنل ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کرکے بین الاقوامی یوتھ ڈے اور بین الاقوامی انسانی قانون (IHL) ڈے 2026 منایا۔ تقریب میں سفارت کاروں، انسانی امدادی اداروں، ریڈ کراس و ہلالِ احمر تحریک کے نمائندوں، عملے اور نوجوان رضاکاروں نے شرکت کی۔

چیئرپرسن PRCS فرزانہ نائیک نے نوجوانوں کو انسانیت، وقار اور بہتر مستقبل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ PRCS نوجوانوں کو تربیت، مہارت اور اعتماد فراہم کرکے انہیں ہنگامی حالات اور معاشرتی مشکلات سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔

تقریب میں بین الاقوامی انسانی قانون، نقصان دہ معلومات اور ذمہ دارانہ ابلاغ کے موضوعات پر انٹرایکٹو سیشنز اور دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں۔ یوتھ مینٹورشپ پروگرام کے تحت تیار کردہ منصوبوں کی نمائش بھی کی گئی، جبکہ نمایاں رضاکاروں اور یوتھ کلبز کے نمائندوں میں اسناد اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر نوجوانوں اور رضاکاروں کے انسانی خدمت، کمیونٹی لچک اور امدادی سرگرمیوں کے لیے عزم کو سراہا گیا۔

مزید خبریں