بدھ,  12  اگست 2026ء
امریکا کا گزشتہ برس یمن میں فضائی حملوں میں 153 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی اخبار نے پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن میں گزشتہ برس امریکی حملوں میں 150 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ یمن میں امریکی فضائی حملوں میں گزشتہ سال 153 شہری ہلاک اور 243 زخمی ہوئے۔

تھائی لینڈ: اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

پینٹاگون کے مطابق بیشتر شہری ہلاکتیں اپریل 2025 میں 3 امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران ہوئیں، ایک فضائی حملہ 6 اپریل کو صنعا میں کیا جس میں 5 شہری ہلاک ہوئے، دوسرا حملہ 17 اپریل کو راس عیسیٰ بندرگاہ پر کیا گیا جس میں 80 شہری ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا حملہ 28 اپریل کو صعدہ کے قریب کیا جس میں 47 شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یمن میں امریکی فوجی آپریشن سے متعلق 15 اضافی کارروائیاں ابھی زیر غور ہیں۔

مزید خبریں