بدھ,  12  اگست 2026ء
ترکیےکا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا

استنبول(روشن پاکستان نیوز) ترکیے کا جنگی جہاز ایف 16 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

ترکیے کے وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ شمال مغربی صوبے یالووا میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

وزارت دفاع کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

حکام کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

مزید خبریں