پنجگور(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات بلوچستان کےضلع پنجگور میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد کیا گیا۔
بلوچستان: پنجگور میں آپریشن ردُالفتنہ 3، فتنہ الہندوستان کے سرغنہ سمیت 5 خوارج دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کےخلاف آپریشن میں قبضے میں لیاگیا اسلحہ، گولہ بارود تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔











