اتوار,  09  اگست 2026ء
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کوسوو میں اپوزیشن کی رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی پر انڈے پھینک دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن رکنِ پارلیمنٹ ٹائم کادریجاج (Time Kadrijaj) نے کوسوو کے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی (Albin Kurti) پر انڈے پھینکے۔

الائنس پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکنِ پارلیمنٹ نے البین کُرتی کی جانب 4 انڈے پھینکے اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔

سائنسدانوں نے پہلی بار مصنوعی انڈے سے چوزے کی پیدائش میں کامیابی حاصل کرلی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ قائم مقام وزیراعظم نے اسپیکر کا انتخاب کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا، جون میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے کوسوو میں تاحال اسپیکر کا انتخاب نہیں کیا جاسکا۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی اس لیے پارلیمنٹ کا سیشن غیرآئینی ہے۔

مزید خبریں