پیر,  24  اگست 2026ء
پروفیسر آصف ثاقب کے انتقال پر دائرہ کے زیرِ اہتمام تعزیتی اجلاس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ادبی تنظیم “دائرہ” کی مجلسِ عاملہ کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ہزارہ کے ممتاز دانشور، ماہرِ تعلیم اور شاعر پروفیسر آصف ثاقب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ پروفیسر آصف ثاقب ہزارہ کی ادبی شناخت تھے۔ وہ اردو اور ہندکو زبان کے نامور شاعر اور علم و ادب کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیتے رہے۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

مزید خبریں