هفته,  01  اگست 2026ء
28 صفر پر عام تعطیل کا مطالبہ، مرکزی امام حسین کونسل کی اپیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مرکزی امام حسین کونسل نے 28 صفر، یومِ وصال حضرت محمد ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر مہدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ جس طرح قومی شخصیات کے یومِ وفات پر تعطیل ہوتی ہے، اسی طرح یومِ وصال رسول اکرم ﷺ پر بھی سرکاری تعطیل ہونی چاہیے۔ اجلاس میں صدرِ مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور سے اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی۔

مزید خبریں