مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ کے نارتھ ویسٹ چیپٹر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کیے گئے احتجاجی پوسٹر کے مطابق مظاہرہ شام 4 بجے پاکستان کے قونصل خانے، 137 Dickenson Road, Manchester کے باہر کیا جائے گا۔ پوسٹر میں عمران خان کی گرفتاری کو “غیر قانونی قید” قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ یوکے کے مطابق احتجاج کا مقصد عمران خان کی مسلسل قید کے خلاف آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کی توجہ اس معاملے کی جانب مبذول کرانا ہے۔ مظاہرے میں برطانیہ بھر سے پارٹی کارکنوں، حامیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔
برطانیہ: بیشتر علاقوں کو سال کی چوتھی ہیٹ ویو کا سامنا
پوسٹر میں سپریم کورٹ کے وکیل اور عمران خان کے قانونی مشیر اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی تصویر بھی شامل ہے، جبکہ رابطے کے لیے پی ٹی آئی یوکے کے صدر آصف بٹ کا نام اور فون نمبر درج کیا گیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری فہرست میں سنیوبر ظفر (ویمن سیکریٹری)، چوہدری شاہد انور (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری)، سلیمان علی شاہ (انفارمیشن سیکریٹری)، چوہدری بلال گجر (جنرل سیکریٹری) اور رضوان نذیر (سینئر نائب صدر) کے نام بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے مختلف مقدمات میں زیر حراست ہیں، جبکہ پی ٹی آئی اور اس کے حامی ان کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ تمام قانونی کارروائیاں آئین اور قانون کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔











