بدھ,  29 جولائی 2026ء
برطانوی جیلوں میں 273 دہشت گرد قید، اکثریت دائیں بازو کے انتہا پسند

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں دہشت گردی سے متعلق جرائم میں ملوث 273 افراد کے جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن میں اکثریت دائیں بازو کی انتہا پسند سوچ رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم آفس کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ مارچ 2026 کے اختتام تک دہشت گردی کے مقدمات میں قید افراد کی تعداد گزشتہ 12 ماہ کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قید دہشت گردوں میں 159 افراد (58 فیصد) انتہا پسندانہ نظریات رکھتے ہیں، جبکہ 80 قیدی (29 فیصد) انتہائی دائیں بازو کے نظریات سے وابستہ ہیں۔ مزید 34 قیدی (12 فیصد) بائیں بازو کی انتہا پسندی سمیت دیگر نظریات کے حامل قرار دیے گئے ہیں۔

برطانیہ: بیشتر علاقوں کو سال کی چوتھی ہیٹ ویو کا سامنا

اعداد و شمار کے مطابق 2010 کے مقابلے میں برطانوی جیلوں میں دہشت گردی سے متعلق جرائم میں قید افراد کی تعداد تقریباً دگنی ہو چکی ہے۔

مزید خبریں