اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزارتِ خارجہ نے قونصلر سروسز کے لیے ’شام کی شفٹ‘ کا آغاز کردیا ، شہری اب 12 گھنٹے سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے شہریوں کی سہولت اور سفارتی دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قونصلر سروسز کے لیے “شام کی شفٹ” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس نئے اقدام کے بعد قونصلر سروسز کے اوقات کار میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے ، قونصلر سروسز اب پیر سے جمعہ تک روزانہ صبح 8 بجے سے لے کر رات 8 بجے تک مسلسل دستیاب ہوں گی۔
پاکستان۔ترکیہ برادرانہ تعلقات کو معاشی خوشحالی میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے: ہارون اختر خان
اس فیصلے کے بعد شہری اب دن میں 12 گھنٹے قونصلر سروسز (جیسے دستاویزات کی تصدیق و دیگر سفارتی امور) سے استفادہ کر سکیں گے۔
وزارتِ خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ شام کی شفٹ شروع کرنے کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ مؤثر، تیز رفتار اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کام کاج کے سلسلے میں دن کے وقت مصروف رہنے والے شہری بھی شام کے اوقات میں آسانی سے اپنے امور نمٹا سکیں۔











