اتوار,  26 جولائی 2026ء
پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحسن بخاری نے سالگرہ کا کیک کاٹا، جبکہ شرکاء نے صدر آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر، ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید آگے بڑھاتی رہے گی۔تقریب کے اختتام پر کارکنوں نے پارٹی قیادت سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سالگرہ کی خوشی منائی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیےخصوصی دعائیں بھی کیں۔

مزید خبریں