اتوار,  26 جولائی 2026ء
امریکا، ایران کشیدگی: جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، سحر کامران
امریکا، ایران کشیدگی: جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کرانے اور مذاکرات بحال کرنے کے لیے مخلصانہ اور مسلسل سفارتی کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی ہوئے اور دونوں جانب سے اتفاق رائے بھی قائم ہوا، تاہم حالیہ کشیدگی نے ثالثی کے عمل کو شدید نقصان پہنچایا اور امن کی کوششوں کو متاثر کیا۔

سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں پر سحر کامران کا اظہار تشویش، تحمل اور مذاکرات پر زور

سحر کامران کا کہنا تھا کہ اعتماد ہی کسی بھی امن عمل کی بنیاد ہوتا ہے، اس کے بغیر تنازع مزید پھیل سکتا ہے جس کے خطے اور عالمی معیشت پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ مسائل کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، اس لیے پائیدار امن کے لیے بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے کیونکہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

مزید خبریں