اتوار,  26 جولائی 2026ء
جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرعام پر لانیوالے صحافیوں کیلئے ایوارڈ کا اعلان

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فحش خط منظر عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کے دوران جیفری ایپسٹین کے نام ٹرمپ کا فحش خط منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایوارڈ کا اعلان وائٹ ہاؤس رپورٹروں کے سالانہ ڈنر میں ہوا جس میں صدر ٹرمپ خود بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنر کے دوران صدر ٹرمپ صحافیوں پر طنزیہ جملے اچھالتے رہے۔

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدےکو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی 50 ویں سالگرہ پر اس کے نام ایک فحش خط لکھا تھا۔

مزید خبریں