هفته,  25 جولائی 2026ء
ایک لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)نوجوانوں کے لیے ‘شرمپ انٹرن شپ پروگرام’ کا اعلان کردیا ، جس کے تحت 1 لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے میں نوجوان پیشہ ور افراد کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے “پنجاب شرمپ انٹرن شپ پروگرام 2026-27” کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو بھاری ماہانہ وظیفے کے ساتھ عملی تربیت دی جائے گی، پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے ہر انٹرن کو دورانِ تربیت ایک لاکھ روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

انٹرن شپ ایک سال کی مدت پر محیط ہوگی، تمام منتخب انٹرنز کو علی والی، مظفر گڑھ میں قائم ’شرمپ اسٹیٹ‘ میں تعینات کیا جائے گا جہاں وہ جھینگا فارمنگ کے مختلف شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کریں گے۔

پنجاب حکومت اس پروگرام کے تحت مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100 نوجوانوں کا انتخاب کرے گی.

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا شاندار موقع! کون سے نوجوان گریجویٹس اہل ہوں گے؟

انٹرن شپ کے دوران نوجوانوں کو جھینگا فارمنگ، ہیچری آپریشنز، پروسیسنگ، فیڈ کی تیاری ، لیبارٹری ورک اور مارکیٹنگ جیسے جدید اور اہم شعبوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق عملی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ پنجاب کے ایکوا کلچر سیکٹر کو مضبوط بنایا جا سکے۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

خواہش مند اور اہل امیدوار پنجاب حکومت کے آفیشل جاب پورٹل jobs.punjab.gov.pk پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

پورٹل پر “Punjab Shrimp Internship Program” سرچ کر کے متعلقہ کیٹیگری میں فارم پُر کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات یا تفصیلات کے لیے امیدوار پروجیکٹ ڈائریکٹر، شرمپ ایکوا کلچر کے دفتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں