هفته,  25 جولائی 2026ء
مستونگ: فورسز کا آپریش العزم جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد  13 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں جہاں مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید دہشتگرد مارے گئے جس سے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جب کہ آپریشن میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرےگا، اسےکئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی: ٹرمپ کا اعلان

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دہشتگردی کےخاتمے اور امن و امان کے قیام تک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں