نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں پیپر لیک کے معاملے پر شروع ہونے والا احتجاج جاری ہے اورطلبہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا۔
ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کو بتا دیا،اگروزیرتعلیم مستعفی نہ ہوئےتو احتجاج بڑھتاجائےگا۔
کانگریس رہنماؤں کا بھارتی وزیراعظم کےگھر کے سامنے مظاہرہ، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا
ادھر لاٹھی چارج کی ویڈیوز دیکھنے سے انکار کرنے والے بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں ،ان کاکہناہے کہ اس حوالے کوئی آئینی پٹیشن دائر نہیں ہوئی،صرف ایک وکیل کا خط آیا تھا، ایک خط کو آئینی پٹیشن تصور نہیں کیا جاسکتا۔











