هفته,  25 جولائی 2026ء
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سعد عباسی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق 25 جولائی 2026 سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

حکومت سے مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ قیمتوں میں یہ نظرثانی حکومت کے نئے پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کی گئی ہے۔

مزید خبریں