منگل,  21 جولائی 2026ء
دریائے چناب کا شدید کٹاؤ، چنیوٹ کے گاؤں میانوال میں سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد

چنیوٹ(روشن پاکستان نیوز) ضلع چنیوٹ کا گاؤں میانوال دریائے چناب کے شدید کٹاؤ کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ قیمتی زرعی اراضی دریا برد ہو گئی، جبکہ متعدد مکانات اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شدید کٹاؤ کے باعث کئی متاثرہ خاندان اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق گاؤں کی قدیمی مسجد بھی دریائے چناب کی نذر ہو چکی ہے، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، کئی مقامات پر سیلابی صورتحال

متاثرین نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مزید زرعی اراضی، مکانات اور آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں