واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی کو اچھا لیڈر قرار دے دیا۔
عراقی وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، اس موقع پر ٹرمپ عراق کے نئے وزیراعظم کے معترف نظر آئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے علی الزیدی کو اچھا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیراعظم نے مختصر مدت میں بہترین کام سرانجام دیا، وہ اپنے عہدے پر طویل عرصے تک رہیں گے۔
معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پُل تباہ کر دیں گے ، ٹرمپ کی نئی دھمکی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق کے ساتھ مضبوط شراکت داری کرنے جا رہے ہیں، امریکا کی بڑی تیل کمپنیاں جلد عراق میں کام کریں گے، عراق کو تحفظ چاہیے ہوا تو ہم موجود ہیں۔
دوسری جانب ملاقات میں عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ عراق میں عوام کی اجارہ داری قائم ہوگی،کسی تنظیم یا جماعت کو مسلح ہونے کی اجازت نہیں، عراقی سرزمین پر مسلح افواج کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، ماضی نہیں مستقبل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔











