راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت شہریوں کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:انٹرا پارٹی الیکشن، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ہوگیا
بیان میں آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔