جمعه,  10 جولائی 2026ء
ہفتے میں صرف 1 انجیکشن: بھارت میں دنیا کی پہلی ہفتہ وار انسولین متعارف

نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی نے بھارت میں ہفتہ وار انسولین متعارف کروا دی جو دنیا کی پہلی ہفتہ وار انسولین ہے۔

اس نئی دوا کے ذریعے ذیابیطس کے مریضوں کو سال بھر میں روزانہ 365 انجیکشن کے بجائے صرف 52 انجیکشن لگوانے ہوں گے۔

ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی کے بھارت کے منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق یہ صرف ایک نئی دوا نہیں بلکہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک اہم حل ہے کیونکہ روزانہ انجیکشن کے خوف کی وجہ سے بہت سے مریض انسولین شروع کرنے میں تاخیر کر دیتے ہیں۔

دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیکشن کے خوف اور مسلسل شوگر جانچنے کی دشواری کے باعث انسولین شروع کرنے میں اوسطاً 7 سے 9 سال کی تاخیر ہوتی ہے، نئی ہفتہ وار انسولین اس رکاوٹ کو کم کر سکتی ہے اور مریضوں کے لیے علاج کو آسان بنا سکتی ہے۔

یہ دوا 18 سال سے زائد عمر کے ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے منظور کی گئی ہے اور ’فلیکس ٹچ پین‘ کے ذریعے استعمال کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انسولین کی تیاری ڈنمارک میں ہو گی جبکہ اسے بھارت درآمد کیا جائے گا۔

خبردار! حمل کے تحفظ، بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کی یہ دوائیں ہرگز استعمال نہ کریں

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے دوا کی قیمت بھی نسبتاً کم رکھی ہے، ہفتہ وار انسولین روزانہ انسولین جتنی مؤثر ہے جبکہ اس کے استعمال کے نتیجے میں ہائپوگلیسیمیا یعنی خون میں شوگر کی خطرناک حد تک کمی کے واقعات بھی کم دیکھے گئے ہیں۔

مزید خبریں