اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر پڑھنہ کے علاقے میں قائم مبینہ غیر قانونی جے سیون ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔
آپریشن میونسپل آفیسر پلاننگ رضا الٰہی کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں میونسپل کارپوریشن کے عملے، پیرا فورس اور انفورسمنٹ انسپکٹر طارق مسعود قریشی نے حصہ لیا۔
انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پاس مبینہ طور پر منظور شدہ بلڈنگ پلان اور این او سی موجود نہیں، جس کے باعث کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش بھی کی گئی، تاہم انتظامیہ نے کارروائی جاری رکھی۔
غیر ملکی لڑکیوں کا اغوا اور زیادتی کیس: صحافیوں کے ڈی آئی جی آپریشنز سے سخت سوالات
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور خلافِ ضابطہ تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔











