هفته,  23 نومبر 2024ء
دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک تک خسرہ کی وباء پھیلنے کا خدشہ ،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لندن(صبیح ذونیر ) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سینئر مشیر کا جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کئی ممالک میں رواں سال لوگوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگر ہم نے ان علاقوں میں جلد ویکسین نہیں پہنچائی تو ان علاقوں میں خسرہ پھیل سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں خسرہ کے کیسز 79 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ سے زیادہ ہو گئے تھے”

مزید خبریں