ینگون(روشن پاکستان نیوز) میانمار میں فوج کے تین فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران فضائی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی فوج نے شمال مشرقی علاقے موئے بائے میں شادی کی تقریب کے مقام کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جہاں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ مغربی ریاست راکھین میں دو الگ الگ فضائی حملوں کے دوران بھی متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
جلاوطن خود ساختہ نیشنل یونٹی گورنمنٹ (این یو جی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی میانمار میں جمعرات کے روز ہونے والے فضائی حملے میں بھی 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ 2021 میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار ملک میں فوج اور مخالف مسلح قوتوں کے درمیان خونریز لڑائیاں جاری ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
گجرات: مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا، قاتل چھوٹی بہن نکلی
تنازعات پر نظر رکھنے والے ادارے ACLED کے مطابق میانمار کی خانہ جنگی میں تمام فریقوں کے درمیان ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فضائی حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایک ہفتہ قبل ایک بین الاقوامی عدالت نے اپنے فیصلے میں میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے الزامات سے متعلق اہم قانونی فیصلہ سنایا تھا۔











