ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی ہم منصب سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے دورہ سعودی عرب کو موجودہ حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کریں گے جس میں پاک سعودی مشترکہ سیکورٹی تعاون اور اسکے دائرہ کار میں سیکورٹی معاملات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت شامل ہے۔
پاکستان نے سعودی وزیر عبداللہ السواحہ کو ہلالِ پاکستان سے نواز دیا
ملاقات میں ایران امریکہ مذاکراتی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔











