ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنیئر عبداللہ بن عامر السواحہ کو قومی اعزاز ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا ۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے نائب سفیر معظم علی اور دیگر سفارتی افسران کے ہمراہ سعودی وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنیئر عبداللہ بن عامر السواحہ سے ملاقات کی اور حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں تمغہ ہلال پاکستان سے نوازا
اس موقعہ پر دونوں ممالک کے درمیان مواصلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا سعودی وزیر انجنیئر عبداللہ السواحہ نے ہلال پاکستان سے نوازنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا عکاس قرار دیا











