واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نےکہا ہےکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پرکوئی ٹول یافیس نہیں لگا سکتا، عالمی آبی راستے پر ٹیکس یا فیس لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔
مارکو روبیو نےابوظبی میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ ایران کوانقلابی تحریک کے بجائےبطورریاست کام کرناہوگا،ایران دہشت گردی کی برآمد ترک کرےتوترقی کےوسیع مواقع موجودہیں۔
مارکوروبیو نےکہا خطےمیں امن ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو روکنے سے مشروط ہے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کےلیےدیرپا حل ضروری ہے،لبنان کامستقبل لبنانی عوام اور منتخب حکومت کے ہاتھ میں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران-امریکہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کی تصدیق کر دی
امریکی وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، عراق میں بھی حماس، حزب اللّٰہ جیسے گروہ دہشتگردی میں ملوث ہیں۔











