کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

مانٹریال (روشن پاکستان نیوز) کینیڈا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر مانٹریال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے  نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

کیئر اسٹارمر کے استعفے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، عوامی رائے تقسیم

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 34 سالہ پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو 2021 سے فورس میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا جب کہ شہری کی شناخت  مائیکل میزراہی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ یہودی بستی میں پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں